2 نومبر، 2022، 11:01 AM

لاہور، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کل ہوگی

لاہور، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کل ہوگی

تقریب میں نئے الحاق کرنیوالے مدارس اور سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبہ و طالبات کو اسناد دی جائیں گی، تقریب کی صدارت سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کیساتھ مدارس کے الحاق کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے مجمع المدارس کیساتھ الحاق کرنیوالے مدارس کو الحاق کی اسناد دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب 3 نومبر بروز جمعرات شام 7 بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ہوگی، جس میں الحاق کرنیوالے مدارس کیساتھ ساتھ سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا۔

تقریب کی صدارت سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ جبکہ دیگر علمائے کرام اور عمائدین ملت بھی شریک ہوں گے۔ تقریب میں مختلف مدارس کے بورڈز، دیگر مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اور مدارس کے پرنسپلز بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں سیکڑوں الحاق کرنیوالے مدارس کے عمائدین بھی شرکت کریں گے اور الحاق کی اسناد وصول کریں گے۔

News ID 1912931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha